ڈالر سستا ہوگیا

410

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہا۔

جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا ۔انٹربینک میں ڈالر158.30 سے کم ہوکر157.30 کی سطح پر آگیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 90پیسے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158.90سے کم ہوکر158روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤکا رجحان  رہا، ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس میں 119 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔