قندیل قتل کیس: ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد

142

ملتان (آن لائن) سیشن عدالت ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کی سماعت کی گئی۔ جس دوران عدالت نے قندیل کے قاتل بھائیوں کے والدین کی جانب سے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ غیرت کے نام پر اس قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کے لیے کیس کی سماعت 24 اگست 2019ء تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزقندیل بلوچ کے والد نے عدالت میں
بیان حلفی جمع کرایا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ قندیل بلوچ کے قتل میں غیرت کی کہانی بنائی گئی جو حقائق کے خلاف ہے ، اس لیے میرے بیٹوں کو باعزت بری کیا جائے۔
قندیل قتل کیس