رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہریار اور خالد محمود کا جسمانی ریمانڈ منظور

160

فیصل آباد (آن لائن) انسداددہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کے داماد رانا احمد شہریار اور ملزم رانا خالد محمودکو پولیس استدعا پر 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو 29 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ آن لائن کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے میں 2 بھائیوں آصف بٹ اور عمران بٹ کے قتل کیس میںملوثرانا احمد شہریار اور ملزم رانا خالد محمودکوسخت سیکورٹی میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی
ریمانڈ کی مزید استدعا کی جس عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر ملزمان 29اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
جسمانی ریمانڈ