اقتصادی بحالی کیلیے گروتھ پر مبنی پروگرام پر عمل پیراہیں‘عبدالحفیظ شیخ

389
اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں
اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچامٹو الانگو ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی بحالی کے لیے پاکستان گروتھ پر مبنی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔یہ بات انہوں نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو ایلن گوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں اہداف کے حصول کے لیے ورلڈ بینک کا مالی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔سربراہ عالمی بینک نے اپنی ٹیم کے ساتھ مشیر خزانہ سے ملاقات کی اور انہیں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس کے نومبر میں دورے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اس سلسلے میں درکار تکنیکی یا مالیاتی معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے مشیر خزانہ کو بتایا کہ ورلڈ بینک معیشت کے مختلف شعبوں میں پاکستان کی طرف سے کی جانے والی ادارہ جاتی اصلاحات کا بہت حامی ہے۔ پاکستان کے بجٹ میں تعاون کی فراہمی کے لیے قرضوں کے آپریشنز سے متعلق ہیں ، دسمبر 2019ء میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ ورلڈ بینک اور پاکستان کے درمیان مزید تعمیری مصروفیات کے لیے بڑے مواقع کھولنے کا موقع فراہم کرے گا۔
عبدالحفیظ شیخ