گندگی او ر نکاسی آب کے ناقص نظا م سے بیماریاں پھیل رہی ہیںِ ،حافظ طاہر مجید

228

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ حالیہ بارش کے بعد جگہ جگہ بارش کے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے۔شہر کی مرکزی شاہراہوں، تجارتی مراکز، مسجدوں، محلوں میں گٹر ابل رہے ہیں، بلدیہ عملہ گندگی کو صاف کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوگیا ہے۔گندگی اور کیچڑ نے گھروں سے نکلنا مشکل کردیا ہے، جن سے امراض پھیل رہے ہیں جبکہ بلدیہ کے عملے کو سیوریج لائن صاف کرنے کیلیے شہری خود پیسے دے کر گندگی صاف کروا رہے ہیں۔ مچھروں نے جینا حرام کردیا ہے۔حیدر آباد کی تباہ حالی، جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب، سڑکوں پرگھڑے، کچرے کے ڈھیر، مکھی، مچھروں کی بہتات اور میئر بلدیہ حیدر آباد،ایچ ڈی اے ، واسا و دیگر اداروں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے یہ مسائل بڑھ گئے ہیں، کرپشن کی بنا پر آج حیدر آباد موئن جو دڑو کا منظر پیش کررہا ہے۔ حشرات کی افزائش کی وجہ سے امراض پھیل رہے ہیں۔لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن حکمران بالا غفلت کی نیند سو رہے ہیں مچھر مار اسپرے کا فنڈ مختص ہے لیکن وہ بھی کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے
حافظ طاہر مجید