تیز رفتار ٹرک نے اسکول جانے والے طلبہ کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، ڈرائیور فرار

143

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) تھانہ سیکشن بی کی حد میں واقعے چمبڑ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے اسکول جانے والے طلبہ کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ہو نے والا الصمد پبلک اسکول کے شاگرد تھے، واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نازک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب۔