منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم عدم ثبوت پر بری

167

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) انچارج ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن عدالت حیدرآباد کے جج محمد عباس سیال نے پانچ کلو چرس رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم سابقہ صوبائی وزیر صنعت اور سابق ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ میر حیدر تالپورولد میر علی احمد تالپور ساکن ٹنڈو آغا اور ان کے ڈرائیور حسین بخش سولنگی ولد محمد بخشل سولنگی ساکن اولڈ پاور ہاؤس کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔ مذکورہ بالا ملزمان کو 3 جنوری 2015ء کو سائٹ تھانے کی پولیس نے کار سمیت گرفتار کرنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ کار کی ڈگی سے پانچ کارٹن ملکی وغیر ملکی شراب کی بوتلیں اور پانچ کلو چرس ملی نے جس کے بعد سائٹ پولیس نے شراب فروشی اور چرس فروشی کے دو الگ الگ مقدمات درج کیے تھے۔ ملزمان کو 2017ء میں سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 11 کی عدالت شراب فروشی کے مقدمے میں بری کرچکی ہے۔