پاکستان میں ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے ،ون ڈے زیر غور ہے،سری لنکا

362
لندن: تیسرے ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر شاٹ کھیلتے ہوئے
لندن: تیسرے ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر شاٹ کھیلتے ہوئے

کولمبو/لاہور(جسارت نیوز) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ کے بجائے 3 ون ڈے کھیلنے کی پیشکش کی ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ۔سری لنکن میڈیا کے مطابق دورے سے متعلق حتمی اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی، پاکستان نے سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں 2ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔سری لنکن میڈیا نے وزیر کھیل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہم پاکستان میں 3ون ڈے میچز کھیلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، پاکستان سری لنکا سیریز مرحلوں میں شیڈول ہے، پہلے مرحلے میں 2ٹیسٹ میچز کی سیریز شامل ہے جب کہ دسمبر میں پاکستان نے 3ون ڈے میچوں کی میزبانی کرنی ہے۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق ابھی بات چیت جاری ہے، سری لنکا نے باضابطہ طور پر کسی بھی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔سری لنکا کے سیکورٹی وفد نے رواں ماہ سیکورٹی اوردیگرانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کراچی اورلاہورکا دورہ کیا تھا تاہم سری لنکا کرکٹ نے ٹیسٹ میچزکیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا کی ایک ٹیم نے اکتوبر 2017میں لاہور میں ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا لیکن اس میں بھی اس وقت کے سری لنکن کپتان اپل تھارنگا، لاستھ ملنگا سمیت متعدد نامور کھلاڑیوں نے شرکت نہیں کی تھی۔یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا تھا اور اس کی بدولت پی سی بی کو دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی دعوت دینے میں مدد ملی تھی۔