کوچ ملکی ہو یا غیرملکی فرق نہیں پڑتا کپتانی ملنا اعزاز ہو گا، عماد وسیم

443

اسلام آباد(جسارت نیوز) آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ کوچ ملکی ہو یا غیرملکی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسے بس کھیل کو درست سمت میں رکھنا چاہیے۔برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا ہے کہ جو بھی مکی آرتھر کی جگہ سنبھالے گا میری سپورٹ اور نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہوں گی، کوچ کا تعلق کہیں سے بھی ہو اسے بس پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں رکھنا ہوگا، جب تک وہ ایسا کرے اس ذمہ داری کیلیے بہترین انتخاب ہوگا۔ایک سوال پر عماد نے کہاکہ اگر مجھے کپتانی کی پیشکش ہوئی تو یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہوگا، اس کا فیصلہ بہرحال بورڈ کو کرنا اور میں خود ان سے خواہش ظاہر نہیں کروں گا، میرا مقصد اپنے ملک کیلئے کھیلنا اور کسی کی بھی قیادت میں اس مقصد کو جاری رکھ کر مجھے خوشی ہوگی۔