نیب کو شاہد خاقان سے بلٹ پروف گاڑیوں کی تفتیش کی اجازت

135

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے نیب کوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلٹ پروف
گاڑیوں کے کیس میں شامل تفتیش کی اجازت دیدی۔ گزشتہ روزکیس کے تفتیشی افسر عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے اوراستدعاکی کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔ نیب کی طرف سے نوازشریف ، فواد حسن فواد، آفتاب سلطان سمیت دیگر افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی سے تفتیش کی اجازت دیدی۔
نیب اجازت