دھابیجی، نجی پیٹرول پمپ انتظامیہ کی ناپ تول میں ہیرا پھیری، لوٹ مار کیخلاف شہریوں کا احتجاج

217

دھابیجی (نمائندہ جسارت) دھابیجی میں قائم نجی پیٹرول پمپ انتظامیہ کی ناپ تول میں ہیرا پھیری، لوٹ مار کیخلاف شہریوں کا پریس کلب پر احتجاج۔ غریب آباد مارکیٹ دھابیجی میں نیشنل ہائی وے پر قائم سندھ پٹرویل سروس پمپ انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں ہیرا پھیری کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ بدھ کے روز پیٹرول پمپ سے دو لیٹر تیل خریدنے پر پمپ انتظامیہ نے شہری محمد افضل کو دو لیٹر کی رقم لے کر ڈیڑھ لیٹر تیل دیا جس کیخلاف محمد افضل، کاشف آرائیں، اللہ داد ودیگر نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پمپ انتظامیہ نے گزشتہ کئی ماہ سے عوام سے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں پونا لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے، پمپ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے فراڈ کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی وقت سے چلا آرہا ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے پمپ انتظامیہ کیخلاف مقامی تھانے پر رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔