جھڈو، بارشوں کے بعد مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا حرام کردیا

227

جھڈو (نمائندہ جسارت) بارشوں کے بعد مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا حرام کردیا، پاکستان تحریک انصاف جھڈو سٹی کے سابق صدر طارق علی بھیا، جنرل سیکرٹری اقبال غوری نے بلدیہ جھڈو کے چیئرمین اسلم خان قائم خانی سے مطالبہ کیا ہے کہ جھڈو شہر میں فوری طور پر مکھیوں اور مچھر مار دوا کا اسپرے کرایا جائے تاکہ جھڈو کے شہری دن کو مکھیوں، رات کو مچھروں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھڈو شہر میں آوارہ کتوں کی بھی بھرمار ہے، شہر میں فوری طور پر کتا مار مہم کا آغاز کیا جائے۔