ہیروشیما: تخفیف اسلحہ ماہرین کا جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کا مطالبہ

124

ہیروشیما (انٹرنیشنل ڈیسک) جوہری تخفیف اسلحہ کے بین الاقوامی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کر نے والے میزائلوں کو لگام دی جائے۔ ہیروشیما میں 2روزہ گول میز کانفرنس میں جاپان، امریکا، چین اور جنوبی کوریاکے 20 ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا۔