سعودی خواتین کو ایک اور آزادی مل گئی

264

سعودی عرب نے اپنی خواتین کو ایک اور آزادی دیتے ہوئے مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر تنہا بیرون ملک سفر کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا۔

سعودی عرب نے رواں ماہ کے آغاز پر اعلان کیا تھا کہ اب خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی جس پر اب عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

شاہی حکم نامے میں کہا گیا کہ 21 سال سے زائد عمر کی خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کی درخواست دینے کی اجازت ہوگی، یہ فیصلہ انہیں مردوں کے برابر حقوق دینے کے لیے کیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سعودی پاسپورٹ کیلئے درخواست دینے والے کسی بھی شہری کو پاسپورٹ جاری ہونا چاہیے جب کہ 21 سال سے زائد عمر والوں کو سفر کیلئے مرد سرپرست کی اجازت کی ضرورت نہیں۔حکم نامے کے مطابق 21 سال سے زائد عمر کی خواتین نہ صرف پاسپورٹ رکھنے کی اہل ہوں گی بلکہ مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر بھی کرسکیں گی۔