مقبوضہ کشمیر: متوقع نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری

1180

امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے رپورٹ شائع کردی۔

جینو سائیڈ واچ کی حالیہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ نسل کشی کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔رپورٹ میں یہ  کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے حالیہ جابرانہ فوجی آمریت ایک اور نسل کشی کو جنم دے سکتی ہے۔ مودی کی جماعت بی جے پی کا نظریہ ہندوتوا اس کی واضح علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے 2006 کے عرصے میں بھارتی فوج نے 50 ہزار جبکہ 2016 سے اب تک 70 ہزار کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں اس وقت تقریباً چھ لاکھ بھارتی فوجی جدید اسلحہ کے ساتھ تعینات ہیں، بھارت میڈیا پر جھوٹا پروپگنڈا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وادی میں کشمیریوں خواتین کو جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔