مودی کی کشمیر پالیسی کی مخالفت، چدم برم گرفتار

353

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر پالیسی کی مخالف پر سابق وزیر خزانہ چدم برم کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے الزام کا سامنا کرنے والے سابق وزیر خزانہ کو سی بی آئی تفتیش کیلئے 28 روز تک تحویل میں رکھے گی۔

دوسری جانب چدم برم نے تفتیش میں شامل ہونے کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن سی بی آئی نے سپریم کورٹ سے ان کی گرفتاری کا آرڈر حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف سینیٹ میں تقریر کرنے پر مودی سرکار کے ایما پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے کئی دنوں سے چدم برم کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا تھا۔