ایشیا پیسفک گروپ کا اجلاس،منی لانڈرنگ پر پاکستان کی تیسری رپورٹ منظور

134

اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) برائے منی لانڈرنگ نے پاکستان کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر پیش کردہ تیسری باہمی جائزہ رپورٹ (ایم ای آر) کو منظور کرلیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق فروری 2018ء سے اکتوبر 2018 ء کے دوران حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اٹھائے اقدامات کی تفصیلی باہمی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے علاقائی طور پر منسلک اے پی جی گروپ کا 22 واں سالانہ اجلاس آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں 18 اگست سے جاری ہے اور یہ 23 اگست کو ختم ہوگا۔اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت گورنر
اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کی، جہاں پاکستان کی تیسری باہمی جائزہ رپورٹ کو پیش کیا گیا، جسے ایشیا پیسیفک گروپ نے منظور کرلیا۔ وزارت خزانہ کے جاری ایک بیان کے مطابق ایم ای آر ‘بہت سی ان نکات کی نشاندہی کرتی ہے جہاں اے ایم ایل/سی ایف ٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رپورٹ ان نکات پر محیط نہیں ہے، جس پر اکتوبر 2018ء سے حکومت پاکستان نے کافی پیش رفت کی ہے۔پاکستانی وفد نے اے پی جی کو اپنے اے ایم ایک/سی ایف ٹی فریم ورک کی بہتری کے لیے ‘حالیہ وقتوں’ میں کیے گئے اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر کامیابی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریف کیا۔
ایشیا پیسفک