بل گیٹس کا عمران خان کو خط‘ پولیو کے بڑھتے واقعات پر اظہارتشویش

117

اسلام آباد( آن لائن ) مائیکروسافٹ ورلڈ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد مہم کے دوران انسداد پولیو ویکسین سے محروم رہ جاتی ہے اور مزاحمت اور مناسب انتظامات نہ ہونے پر بھی پولیو وائرس میں اضافہ ہورہا ہے انسداد پولیو پروگرام میں خامیوں کو فوری طور پر دور کیاجائے۔ خط میں کہا گیا کہ پاکستان کی صورتحال انسداد پولیو کی کوششوں کے لیے خطرہ ہے، خطرناک پولیو وائرس پاکستان بھر میں دن بدن پھیلتا جارہا ہے، خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا بڑھنا اس بات
کا ثبوت ہے کہ ہائر رسک علاقوں میں پولیو وائرس کے ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت انسداد پولیو پروگرام میں خامیوں کو فوری طورپر دور کرے بل اینڈ گیٹس ملینڈا فائونڈیشن انسداد پولیو میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔
بل گیٹس