قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا

136

لاہور(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے سال دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا 5ہفتوں پر مشتمل دورہ 30جولائی سے 2ستمبر 2020تک جاری رہے گا، دورے کے دوران 3ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل 3ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3اگست 2020تک لارڈز میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 7سے 11اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا، تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24اگست 2020تک ٹرینٹ برج کرکٹ گرانڈ میں ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 29اگست 2020 کو لیڈز میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ 31 اگست 2020کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 2 ستمبر 2020کو ساتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کے مطابق سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا، سریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی، 4سالوں میں تیسری 2 طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو سال 2022میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے۔ جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔