سندھ فٹ سال چمپئن شپ، ٹنڈو جام سیمی فائنل میں

222

کراچی (جسارت نیوز)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چمپئن شپ فرینڈز فٹ سال ٹنڈوجام کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بدھ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جارہی جشن آزادی سندھ فٹ سال چمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل ینگ مسلم میر پورخاص اور فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام کے مابین کھیلا گیا۔ فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے 1۔6 سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فرینڈز فٹ سال کلب کے کھلاڑی اختر بلوچ نے2 احسان نے 2 اور نصیر راجپوت نے 2 گول کئے اس طرح فرینڈز فٹ سال کلب ٹنڈوجام نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ چمپئن شپ کا کوارٹر فائنل میچ شہدا اسپورٹس کلب ٹنڈوجام نے ینگ شاہین بدین کو 3۔6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ینگ اسٹار ٹنڈوجام نے ذیل پاک حیدرآباد کو 0۔2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ینگ اسٹار ٹنڈوجام اور شہدا اسپورٹس ٹنڈوجام کے مابین سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر کیمپس اشرف رستمائی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا جبکہ چمپئن شپ آرگنائزر انوار حسین خانزادہ نے مہمان خصوصی کوسندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔