سافٹ بال ایشیا پاکستان کوچنگ کلینک آج سے کراچی میں شروع ہوگا

115

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف عظیم نے بتایاکہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ورلڈبیس بال کنفیڈریشن کے سینئیرانسڑکٹر مائیکل ایلن رینی شرکاء کو تربیت دیں گے ۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والیمائیکل رینی سافٹ بال کوچنگ میں 35 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پاکستان آمدسے قبل وہ دنیا کے 52 ممالک میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور ان کے ہمراہ دو ملائیشین کوچنگ بھی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک پاکستانی کوچزکے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو مستقبل میں اس کھیل کی مقبولیت میں اہم کرداراداکرے گااور پاکستانی کوچزکیلئے بہت مفیدثابت ہوگا۔ یہ کورس 24 اگست تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔