مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جاسکتاہے،ڈاکٹر شاہد مسعود

290

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کی احتجاج کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔جے یو آئی ف نے اپنے امیر کی گرفتاری کیلیے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف و سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کے اسلام آباد مارچ کے اعلان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔یہ معاملہ اب حکومت کیلیے خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جمیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور کارکن خود کو اس بات کیلیے ذہنی طور پر تیار کر چکے ہیں کہ جلد ان کے امیر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈاکٹرز شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد ملک میں صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جائے گا ملک بھر میں فسادات شروع ہو جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے زیر انتظام مدرسوں کے بچوں کو استعمال کیا جائے گا اور سڑکوں پر نکل کے دنگے فساد کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ ایسی صورتحالکیلیے حکومت کو تیار رہنا ہوگا۔ یہ تمام صورتحال ملک کے امن و امانکیلیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اکتوبر کے ماہ میں اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے اور حکومت گرانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
فضل الرحمان کی گرفتاری