خواہش ہے کہ اب شادی ہو جائے،بلاول زرداری

438

گلگت بلتستان(خبر ایجنسیاں )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول زرداری نے ایک بار پھر شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابھی وقت نہیں ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ کہ ان کی خواہش ہے کہ اب شادی ہو جائے۔اس کے ساتھ ہی بلاول نے یہ بھی کہا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں پر ابھی میرے والد آصف علی زرداری جیل میں ہیں اس لیے توجہ ادھر ہے۔خیال رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی شادیسے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ بلاول کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب گزشتہ دنوں اس حوالے سے ان کے والد اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔آصف زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا کہ ان کے صاحبزادے بلاول شادی کیلیے راضی ہوگئے ہیں۔ بلاول کیلیے لڑکی ڈھونڈی جا رہی ہے۔
بلاول زرداری