اپوزیشن کراچی پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، سعید غنی

177

کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کراچی پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، متحدہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے، سب کو مل کر کراچی کا کچرا صاف کرنا چاہیے، کراچی کے شہریوں کو سازش کے تحت عذاب میں مبتلا کررہی ہیں تاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیج کو نقصان پہنچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محنت رشید سولنگی، کمشنر سیسی کاشف گلزار، ڈی جی نیلات شیخ امتیاز علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ کچرے کے ساتھ سندھ حکومت کا براہ راست کو قانون کے مطابق تعلق نہیں ہے۔ لگتا ہے کہ مئیر کراچی اس وقت پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر ہیں اور وہ ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے۔ میرے پاس کوئی ایسی پیرنی نہیں ہے جو جادو پڑھیں اور پانی سوکھ جائے۔ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی خواہش اور خواب کوئی نئے نہیں ہیں اور جو یہ خواب اور خواہش رکھتے ہیں سندھ کی عوام نے گزشتہ 10 برسوں سے انہیں ذلیل اور رسوا کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈڈی ایم سیز کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ ڈی ایم سیز کی کونسل کی منظوری کے بعد ان ڈی ایم سیز میں صفائی اور کچرے اٹھانے کا کام کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے ہمیں سرمایا داروں کے حالات کو بہتر کرنا ہوگا۔
سعید غنی