وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچو ہو کا بعد ازمرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

340

کراچی (نمائندہ جسارت)سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہو نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے بدھ کو پاکستان آئی بینک سوسائٹی میں بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فارم پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ لوگوں کو یہ باآور کرائیں کے آنکھ کے کورنیا کا عطیہ کرنے پر اسلام میں کوئی پابندی نہیں ہے ، آپ کے عطیہ کردہ کورنیا سے کسی کی زندگی روشن ہوجائے تو اس سے زیادہ عبادت کیا ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے اراکین اسمبلی ، محکمے کے ڈاکٹروں سے بھی اپیل کہ وہ اپنی آنکھیں عطیہ کریںتاکہ لوگوں کو بھی اس سے ترغیب ملے۔
عطیہ