کراچی، ریلوے کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

291

کراچی( آن لائن) کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب واقع ریلوے کالونی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ریلوے کالونی کے ایک گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت شریف اور ارم کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ارم کی شریف سے دوسری شادی 25 روز قبل ہوئی تھی، تاہم شریف ارم کے پہلے شوہر کے بچوں کی کفالت کرنے کو تیار نہیں تھا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد شریف نے ارم کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ واردات کے حوالے سے بیان ارم کی 8 سالہ بیٹی مہک نے پولیس کو درج کرایا، جس کے جھگڑے سے قبل شریف نے ہاتھ پائوں باندھ دیے تھے۔