القرآن

192

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا ’’یہ شخص یقینا ایک ماہر جادوگر ہے۔ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال دے۔ اب بتائو تم کیا حکم دیتے ہو؟‘‘ انہوں نے کہا ’’اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہر کارے بھیج دیجیے کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں‘‘۔ چنانچہ ایک روز مقرر وقت پر جادوگر اکٹھے کر لیے گئے۔
(الشعراء: 34-38)