دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں،آرمی چیف

217
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پوزیشن لینے والے مدرسے کے طالبعلم کو ایوارڈ دے رہے ہیں
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پوزیشن لینے والے مدرسے کے طالبعلم کو ایوارڈ دے رہے ہیں

راولپنڈی(صباح نیوز+اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔ مدارس کی 4طالبات سمیت 13طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے، مدارس کے طلبہ کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔ علاوہ ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو پی او ایف واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور پی او ایف واہ میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا،یوریا پلانٹ 8 ماہ کی مدت میں مکمل ہوا،پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب سے پیداواری لاگت کم ہو گی۔ آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر کا بھی دورہ کیا اور نئی دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف کی تحقیقی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ آرمی چیف کو مختلف ٹینکوں کی اپ گریڈیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف