ہانگ کانگ میں چین کے ہاتھوں برطانوی قونصل خانے کا اہل کار گرفتار

138

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ہانگ کانگ میں برطانیہ کے قونصل خانے کے اہل کار کو گرفتارکرنے کی تصدیق کر دی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی سفارتی اہل کار کو سرحدی شہر شین زن میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اہل کار شین زن میں کاروباری سلسلے میں ملاقات کے لیے گیا تھا۔ دوسری جانب برطانیہ نے قونصل خانے کے اہل کار کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق برطانوی اہل کار 2ہفتے سے لاپتا تھا اور اس نے اپنے دوست کو آخری پیغام بھیجا کہ وہ سرحد عبور کرکے ہانگ کانگ جا رہا ہے۔