چودھری شجاعت شدید علالت کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل

276

کاسل،جرمنی ( آ ن لائن ) ق لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین شدید علیل ہوگئے اور وہ جرمنی کے شہر کاسل کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں،ان کی عیادت کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی،ارکان قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی،چودھری حسین الٰہی،چودھری سالک حسین کے علاوہ سابق وفاقی وزیرچودھری وجاہت حسین، سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین،سابق تحصیل ناظم سعادت نواز اجنالہ، ایم پی اے شجاعت نواز اجنالہ، چودھری شافع حسین، چودھری موسیٰ الٰہی،حمید اللہ بھٹی، ضیاء سید و دیگر تمام تر مصروفیات ترک کر کے جرمنی پہنچ چکے ہیں۔پرتگال سمیت یورپ بھر سے ق لیگ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے جرمنی کا رخ کیے ہوئے ہے ۔