عمران اور مودی دونوں کو اپنی طاقت پر غرور ہے ،خورشید شاہ

316

سکھر(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مودی اور عمران خان دونوں کواپنی طاقت پر بڑا غرور ہے ، مودی اپنے اقتدار کی خاطر لوگوں کو جیل میں ڈال رہا ہے اور عمران خان بھی یہی کر رہے ہیں۔ الزام تراشیاں صرف اور صرف سیاستدانوں کو گندا کرنے کیلیے کی جارہی ہیں،ملک پر 40 سال مارشل لا مسلط رہا ، ڈکٹیٹرز کو کوئی نہیں پوچھتا، میرا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے تھا معلوم ہے کہ غربت کیا ہوتی ہے، ایلیٹ کلاس کے لوگ برداشت نہیں کرتے کہ مڈل کلاس کا کوئی شخص سیاست کا اعلی مقام حاصل کرے،اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کی جانب سے دیے گئے اعزاز میں دی جانے والی دعوت میں شرکت کے بعد وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں سکھر ہائی کورٹ بار کا سینئر ممبر ہوں، سکھر ہائی کورٹ بار نے ملک میں چار بڑے مارشالا کا مقابلہ کیا ہے, بطور سیاسی کارکن وہ رات نہیں بھولتا جب جیلر نے آکر کہا کے صبح آپ کو کوڑے مارنے کیلیے لیکر چلنا ہے اس بار کی درخواست دائر کرنے کی وجہ سے مجھے کوڑے نہیں لگے۔