ای کرنسی جاری نہیں کی، لین دین نہ کیا جائے، سعودی وزارت خزانہ

120

ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ای کرنسی ’کرپٹوریال‘ پھیلائی جا رہی ہے۔ اس سے خبر دار رہا جائے۔اس کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں۔ اس میں کسی قسم کا کوئی لین دین نہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے نام سے جو ای کرنسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسے سعودی ریال کا نام دیا جا رہا ہے۔