طبی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 25.69 فیصد کا اضافہ

144

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران ادویات اور طبی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 25.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران درآمدات کا حجم 148.37 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران درآمدات کا حجم 118.05 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران ادویات اور طبی مصنوعات کی درآمدات میں 30.32 ارب روپے یعنی 25.69 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔