تاجر برادری کو تقسیم کرنے والے عناصر ناکام ہوگئے،ایس ایم منیر

384
یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرمعروف بزنس لیڈرشیخ ریاض الدین کو پھول پیش کررہے ہیںیو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرمعروف بزنس لیڈرشیخ ریاض الدین کو پھول پیش کررہے ہیں
یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرمعروف بزنس لیڈرشیخ ریاض الدین کو پھول پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ( یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ کاروباری برادری کو تقسیم کرنے والے سازشی عناصر ناکام ہوچکے ہیں اور گزرتے دنوں کے ساتھ یونائٹیڈ بزنس گروپ چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت میں مضبوط تر ہوتا جارہا ہے ، یو بی جی سے منتخب فیڈریشن چیمبر کے عہدیداربزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں کام کررہے ہیں ، ملک اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور وزیراعظم عمران خان اوران کی حکومت حالات کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے جس میں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں تاہم حکومت کوبزنس کمیونٹی سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں ۔انہوں نے یہ بات ایس ایم نصیر کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں گفتگو میں کہی۔عشائیہ میں شیخ ریاض الدین،ایف پی سی سی آئی میں یو بی جی کے آئندہ صدارتی امیدوارڈاکٹر نعمان بٹ،نوراحمدخان،رئوف مختار اورپاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدرایس ایم نوید بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3سال کے لیے آرمی چیف مقرر کرنے کافیصلہ ملک کی مضبوطی کے لیے ایک قابل تحسین اقدام ہے کیونکہ سرحد پر بڑھتی کشیدگی خصوصاًخطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کے لیے یہ فیصلہ انتہائی ضروری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، افواج پاکستان، عوام، تاجروصنعتکار برادری ایک پیج پر ہیں اور ہم ہرقدم پر اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں،تاجروصنعتکار برادری ملکی استحکام اور ترقی کے لیے حکومت اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ، یو بی کی قیادت کا مشن پہلے دن سے یہی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کو مضبوط ہونا چاہیے تاکہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی آواز موثر انداز میں بلند ہوسکے اور گزشتہ 5سال میں ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب رہے ہیں، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا پیاراور ا عتماد ہی میرا سرمایہ ہے، میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا،یو بی جی ایک چٹان کی مانند ہے، جس نے مسلسل پانچ سال فیڈریشن کو قابل عہدیداروں کا کامیاب گلدستہ دیااور دسمبر2019میں بھی ڈاکٹر نعمان بٹ کی صورت میں ایک بہترین صدر ہم پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو دیں گے۔