صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

142

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1500ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں400روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 88ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح342روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت75ہزار532روپے پر آ گئی ۔