’’پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو 2019ء‘‘ کا انعقاد دسمبر میں ہوگا

135

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ کیلئے ’’پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو 2019ء‘‘ کا انعقاد دسمبر میں ہوگا۔ نمائش کے انعقاد کیلئے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) اور بدر ایکسپو سلوشنز نے شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ عالمی نمائش پاکستان ہاسپیٹیلیٹی شو کے حوالے سے ای ایف پی کے صدر ماجد عزیز نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش کے انعقاد سے پاکستان میں سیاحت اور سفری سہولیات کے شعبوں کیساتھ ساتھ ہوٹلنگ کی صنعت کی ترقی اور فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں منعقد ہونے والی نمائش میں قومی و عالمی ادارے اور وفود شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی سیاحت کے شعبہ کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور وفاقی حکومت نے اس حوالے سے متعدد جامع اقدامات بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور عالمی سیاح ملک کے سیاحتی مقامات اور سہولیات سے آگاہ نہیں ہیں۔