مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.8ارب روپے کے سودے

140

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,090 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,224 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.773 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.674 ارب روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.000 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 764.437 ملین روپے رہی۔