چراٹ سیمنٹ کمپنی کے منافع میں 17.3 فیصد کی کمی

214

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مالی سال 2019ء کے دوران چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (سی ایچ سی سی) کے بعد از ٹیکس منافع میں 17.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران کمپنی نے 1762.76 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2018ء کے دوران کمپنی کو 2132.12 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 369.36 ملین روپے یعنی 17فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں سی ایچ سی سی کی فی حصص آمدنی بھی 12.07 روپے کے مقابلہ میں 9.98 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔