میزان بینک اور کارفرسٹ کے درمیان معاہدہ

209

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میزان بینک اور کار فرسٹ نے صارفین کو شریعہ کمپلائنس فنانسنگ سلوشن فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کار فرسٹ سرٹیفائیڈ استعمال شدہ کاروں کے فروخت کرنے کا ملک گیر پلیٹ فارم ہے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری اور تبادلے کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کار فرسٹ کے آن لائن سسٹم کو ملک بھر میںانسپیکشن سینٹرزکی سپورٹ حاصل ہے۔ معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید اور کارفرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کو فائونڈر راجہ مراد خان نے دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت میزان بینک کارفرسٹ کے پلیٹ فارم سے استعمال شدہ کاروں کی خریداری کرنے والے صارفین کو شریعہ کمپلائنس فنانسنگ سلوشنز فراہم کرے گا۔ میزان بینک اور کارفرسٹ استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے جدید فنانسنگ پراڈکٹ تیار کرنے کے لیے مشترکہ طورپر کام کریں گے ۔ یہ پراڈکٹس کار فرسٹ کے پلیٹ فارم سے پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجیدنے کہاکہ یہ معاہدہ میزان کار اجارہ صارفین کو سرٹیفائیڈ استعمال شدہ کاریں خریدنے کے لیے منفرد کارفنانسنگ سلوشن فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ معاہدہ بڑی تعداد میں صارفین کو استعمال شدہ کاریں خریدنے کے لیے فنانسنگ کے لیے سہولت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر کار فرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کو فائونڈر راجہ مراد خان نے کہاکہ کار فرسٹ استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے لیے پاکستان کا سب سے بااعتماد پلیٹ فارم ہے۔ ہم میزان بینک اور اس کے صارفین کو گاڑیوں کی ضرورت کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے منتظر ہیں۔