جیکب آباد ،موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہری پریشان

144

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آبادشہرمیں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں شہریوںسے چھینے گئے موبائل فون پولیس برآمد کرنے میں ناکام گئی ہے شکایت کو کئی ماہ بیت چکے ہیں ۔اس سلسلے میں متاثر محرم علی نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ رمضا ن میں میراموبائل فو ن چوری ہوا جس کی تھانے میںشکایت بھی درج کرائی ہے لیکن کچھ نہیں ہوا، تھانے اور ایس ایس پی آفس کے چکر لگانے پرمجبور ہوں کوئی سننے کوتیارنہیں معلوم ہواہے کہ پولیس کی جانب سے موبائل فون چھیننے کی شکایت کے بجائے چوری یا گم ہونے کی شکایت درج کی جاتی ہے جس پر ملزم کوتوگرفتارنہیں کیاجاتا کافی موبائل فون برآمدکرکے مالکان کے حوالے ہی نہیں کیے جاتے اور متاثرین کو مختلف بہانوں سے ٹالا جاتاہے۔ متاثرین نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیاہے کہ اس کانوٹس لیاجائے ۔