انجمن سرفروشان اسلام کی ارتدادی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں، علما

248

ٹنڈو آدم (پ ر) شبان ختم نبوت کے رہنمائوں کا حیدر آباد، جامشورو کا دورہ، علما ومختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں، یونٹ قائم کرنے اور کام کو آگے بڑھانے پر مشاورت۔ شبان ختم نبوت سندھ کے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد طاہر مکی، مرکزی امیر حافظ محمد ایمان سموں کے ہمراہ حیدرآباد میں قاری سعداللہ خان سواتی، قاری محمد عارف، جامشورو میں مولانا عبدالمجید ہالیجوی و دیگر علما سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علما نے حیدر آباد، کوٹری میں گوہر شاہی کی تنظیم انجمن سرفروشان اسلام کی ارتدادی سرگرمیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ گوہر شاہی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے توہین رسالت کے مقدمے میں سزا یافتہ ہے، جس پر تمام بریلوی، دیوبندی، شیعہ، اہلحدیث مفتیوں کا فتویٰ بھی آچکا ہے لیکن اس کے باوجود وہ خود کو مسلمان ظاہر کرکے مسلمانوں کو مرتد بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ تمام علما اس فتنے کی روک تھام میں ہمارا ساتھ دیں۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ شبان ختم نبوت سندھ کا حیدر آباد اور جامشورو ضلعوں میں باقاعدہ انتخاب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مسلمان نوجوانوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی رکھی جائیں گی۔ نیز اس تنظیم میں ہر مسلک کے وہ مسلمان جو رسول اللہؐ کی ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں شامل ہوسکتے ہیں۔