خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں، سنی رابطہ کونسل شہداد پور

160

شہدادپور (نمائندہ جسارت) سنی رابطہ کونسل شہدادپور کی جانب سے حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کو سرکاری سطح پر منانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مفتی محمد فاروق، مولانا محمد عثمان، مولانا غلام نبی، مولانا عبدالعزیز کررہے تھے۔ حضرت عثمان غنیؓ ذوالنورین کے یوم شہادت کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔ ریلی سے مولانا غلام نبی، مولانا عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفتہ الرسول سیدنا عثمان غنیؓ نے سخاوت، رواداری، تحمل و برداشت اور شرم و حیا کی بہترین مثالیں پیش کی۔ عہد عثمانی مسلم حکمرانوں کے لیے رہنما اصول فراہم کرتا ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد فاروق، مولانا محمد عثمان نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور سرکاری سطح پر عام تعطیل کی جائے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں سیمینار منعقد کیے جائیں اور توہین صحابہؓ کی روک تھام کے لیے قانون بنایا جائے۔