اسلام آباد میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکار شہید ‘ایک شدید زخمی

202

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ بدھ کی شب تھانہ سبزی منڈی میں آئی ٹین کے قریب آئی جے پی روڈ پر پولیس اہلکار ناکے پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے باعث ناکے پر موجود 2 پولیس اہلکار خرم اور ثقلین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکارشدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے جبکہ زخمی اہلکار کو اسلام آباد کے پمزاسپتال منتقل کر دیا گیا۔