کابل، شادی کی تقریب میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 80 ہو گئی

162

کابل(اے پی پی) کابل میں شادی کی تقریب کے دوران دہشتگرد حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کے مغربی کابل میں خودکش بمبار نے افغان شادی ہال کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب شادی کا جشن زوروں پر تھا جس میں ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 63 تھی اور180 افراد زخمی ہوئے تھے لیکن اب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے۔ افغان ترجمان کے مطابق کابل میں یہ دھماکاگزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے دھماکوں میں سے زیادہ مہلک ثابت ہوا۔