برطانیہ نے پاکستان کے لیے نئے ہائی کمشنر کا اعلان کردیا

293

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانیہ نے پاکستان کے لیے نئے ہائی کمشنر کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر کرسچین ٹرنر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستان میں قائم برطانیہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانیہ نے ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کو پاکستان کے لیے نیا ہائی کمشنر تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نئے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے جانے کے بعد ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ تھامس ڈریوکو برطانیہ میں نئی ذمے داریاں سنبھالنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر کرسچین ٹرنر برطانیہ وزارت خارجہ میں اہم منصب سنبھالنے کے علاوہ مختلف ممالک میں برطانیہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔