وفاقی وزیر شیریں مزاری کا بھارتی اداکارہ کیخلاف یونیسیف کو خط

248

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کیخلاف یونیسیف کو خط لکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اداکارہ کا بطور امن کی سفیر رویہ خود امن کیخلاف ہے۔وفاقی وزیر نے یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ یونیسیف نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امن کی سفیر مقرر کر رکھا ہے، بھارتی اداکارہ مودی حکومت کے ظلم اور ہتھکنڈوں کی کھل کر حمایت کر رہی ہے، پریانکا نے بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کو جوہری حملے کی دھمکی کی بھی تائید کی، نام نہاد امن سفیر کا جوہری جنگ کی تائید کرنا اقوام متحدہ کے دیے گئے اعزاز کیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ کا بطور امن سفیر یہ رویہ خود امن کیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ خود اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی موجب ہے۔وفاقی وزیر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جنون میں مبتلا اس خاتون کو امن سفیر کے منصب سے معزول کیا جائے، پریانکا چوپڑا کو معزول نہ کیا گیا تو یہ منصب جگ ہنسائی کا نشانہ بن جائے گا، التماس ہے کہ بھارتی اداکارہ سے یہ منصب فوری واپس لیا جائے۔