کینیڈا کا 7 سابق بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار

333

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی وجہ سے عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر بڑی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، کینیڈا نے سات سابق بھارتی فوج کے افسران کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب بھارت کے 7سابق فوجی افسران نے کینیڈا کےلئے ویزہ اپلائی کیا جس پر کینیڈین امیگریشن حکام نے یہ کہ کر معذرت کر لی کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کی وجہ سے آپ کو ویزہ نہیں فراہم کیا جا سکتا۔ویزہ کی درخواست دینے والے سابق بھارتی فوج کے 2لیفٹیننٹ جنرل،3سابق برگیڈئیر اور 2دیگر افسران شامل تھے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم عروج پر ہیں۔ جنت نظیر وادی چنار جہنم بنی دکھائی دیتی ہے، انسانیت سسکتی رہی ہے۔ بچے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں ۔مائیں فٹ پاتھ پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں۔ مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر زندگی کی آخری سانسیں لے رہیں ہیں۔بھوک اور افلاس کا ننگا ناچ جاری ہے۔