دنیا کو آکسیجن دینے والا جنگل مسلسل آگ کی زد میں

1043

کرہ ارض پر پھیپھڑوں کی حیثیت رکھنے والے سب سے بڑے برساتی جنگل دی ایمازون میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جو تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جنگل میں لگی ہوئی اس آگ پر جلد قابونہ پایا گیا تو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جاری جنگ پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

برازیل میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ریسرچ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جنگلات میں آگ کے پھیلنے کا تناسب خطرناک حد تک تیز ہے۔A Nasa images shows several fires burning in Brazilian states

رواں سال برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار 843 مرتبہ آگ لگ چکی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ ہے۔

ایمازون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔