ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کیلئے 12 ایمرجنگ کرکٹرز طلب

399

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کیلئے 12 ایمرجنگ کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ کلب (این سی اے) طلب کرلیا ۔

پی سی بی نے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کیلئے 12 ایمرجنگ کرکٹرز کو این سی اےطلب  کرلیا گیا ہے ، کھلاڑیوں میں عمر خان، موسیٰ خان، حارث رؤف، ارشد اللہ، زاہد محمود اور محمد جلال، محمد اسد، محمد عامر حسین، فیصل اکرم، ارشد اقبال، عاکف جاوید اور احسن جمیل مرزا کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر محمد حسنین کیربئین پریمئیر لیگ سے معاہدے کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔دو  ہفتے جاری رہنے والا کیمپ 23 اگست سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔

ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر کا کہنا ہے کہ کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے بیک اپ تیار کرنا اور کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لاناہے۔

یاد رہے کہ ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے مرحلے میں قومی انڈر 16 کرکٹرز کو ٹریننگ دی گئی تھی جبکہ  کیمپ کا دوسرے مرحلہ قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت پر مشتمل رہا تھا۔