پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

372

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتے پولیو ووائرس کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔اجلاس میں مشیر صحت، معاون خصوصی برائے انسدادپولیو بابر عطا اور وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے شرکت کی۔

اجلاس میں معان خصوصی بابر عطا نے وزیراعظم کو بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر بریفنگ دیتے ہوئے رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم10 اضلاع میں رواں سال پولیو کے 41 کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق بنوں ڈویژن میں 30 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 80 فیصد کیسز پختون کمیونٹی والے علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے کیسز کی بڑی وجہ سیکیورٹی صورتحال تھی۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 76 پولیو ورکرز اور اہلکار شہید کیے گئے۔

وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر شیدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔